سویڈن اور فن لینڈ کیلئے پاکستان کے سفیر بلال حئی سے کالم نگار، مصنف ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی ملاقات

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن اور فن لینڈ کے لئے پاکستان کے سفیر عزت مآب بلال حئی سے کالم نگار، مصنف، طبی تحقیق سے وابستہ اور سماجی راہنما ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے ملاقات کی۔ سفارت خانہ پاکستان میں ہونے والی ملاقات انہیں سویڈن میں خوش آمدید کہا۔

سفیر پاکستان جناب بلال حئی قبل ازیں آذربائیجان میں سفیر پاکستان تھے اور اب انہوں نے سویڈن اور فن لینڈ کے لئے سفیر پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

دوران ملاقات ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے انہیں سویڈن میں پاکستان کمیونٹی، حالات حاضرہ اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ سویڈن اور پاکستان کے مابین تعلیم، تحقیق اور تجارت کے شعبہ میں تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیالات ہوا۔

انہیں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جن میں سب سے بڑا مسئلہ اسلام آباد میں سفارت خانہ سویڈن میں ویزہ سیکشن کا بند ہونا ہے۔ اس بندش سے پاکستان سے سویڈن سیاحت، تعلیم، خاندانی نظام اور کاروبار کے لئے آنے والے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں تھائی لینڈ اور ایتھوپیا جانا پڑتا ہے۔

دوسری جانب سویڈن میں رہنے والے پاکستانیوں کو اپنے خاندان کے افراد اور دوست احباب کو ملنا آسان نہیں رہا۔ سفیر پاکستان جناب بلال حئی نے کہا کہ وہ اس سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی یہ پہلی ترجیح ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے، انہوں نے کہا اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیںگے۔

ڈاکٹر عارف کسانہ جو کہ اخوت سویڈن اور اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے چیئر مین ہیں، نے سفیر پاکستان کو اخوت سویڈن کی فلاحی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ان سے اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

سفیر پاکستان کو سویڈن میں اعلیٰ تعلیم اور طبی تحقیق کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔اس موقع پر عارف کسانہ نے حال ہی میں نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد سے شائع ہونے والی کتاب وطن ثانی بھی پیش کی جو سفیر پاکستان نے شکریہ کے ساتھ قبول کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!