امور تائیوان کا استعمال کرتے ہوئے چین کے اندرونی امور میں مداخلت کی کوشش بند کریں، چینی وزارت خارجہ

0

تائیوان کی علیحدگی بین الاقوامی نظام کے لئے سنگین ترین چیلنج ہے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے "انٹر پارلیمانٹری الائنس آن چائنہ” کی جانب سے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام نہاد الائنس ہمیشہ چین سے متعلق غلط معلومات پھیلاتا ہے اور اس پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سفارتی تعلقات کے حامل ممالک کے تائیوان حکومت کے ساتھ کسی بھی شکل میں سرکاری روابط رکھنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعصب کو ترک کر تےہوئے امور تائیوان کا استعمال کر کے چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند ہونی چا ہیے اور دو طرفہ تعلقات کے لئے سازگار ماحول میں کام ہونا چاہئے ۔

لین جیئن نے زور دیا کہ "تائیوان کی علیحدگی” اور آبنائے تائیوان کا امن دو متضاد چیزیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی بین الاقوامی نظام کے لئے سنگین ترین چیلنج، خطے میں صورتحال کی سب سے خطرناک تبدیلی اور خطے میں امن کے لئے سب سے بڑا نقصان ہے۔

لین جئین نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کی جانب سے علیحدگی کی کوشش بے کار ہے اور ہتھیاروں کی خریداری سے تحفظ حاصل نہیں ہو پائے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!