اولڈہم ماسک کونسل کے ممبران کی برطانیہ میں ہونیوالے نسلی فسادات بارے عروج شاہ اور پولیس آفیسران سے ملاقات

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم ماسک کونسل نے برطانیہ میں ہونے والے نسلی فسادات بارے اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ اور پولیس آفیسران سے ملاقات کی اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے بارے تفصیلی بات چیت کی ۔

انتہائی حساس اور اہم میٹنگ میں اولڈہم ماسک کونسل کے چیئر پرسن عبد الکریم ، جنرل سیکرٹری حاجی طارق رفیق،نائب چیئر پرسن محمد طفیل ، نوید افضل ،اولڈہم کونسل لیڈر عروج شاہ اولڈہم ماسک کونسل کے ترجمان سید عبد الباسط شاہ مشوانی ، نائب سیکرٹری مالیات کاشف فیروز،شکیل احمد نائب چیئر پرسن ماسک کونسل ، ایستل میتھیسن چیف سپرٹینڈنٹ پولیس ،مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان ،ڈائریکٹر آف کمیونٹی اولڈہم کونسل نے شرکت کی ۔

اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ نے کہا کہ کمیونٹی ملکر حکمت عملی وضع کر رہی ہے کہ برطانیہ بھر میں جاری نسلی و مذہبی فسادات سے کیسے نبٹ سکتی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم پولیس کے ساتھ ملکر مقامی کمیونٹی کی جان و مال کی حفاظت کرنے بارے تبادلہ خیال کر رہے ہیں تاکہ کمیونٹی کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

اولڈہم ماسک کونسل کے ترجمان سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد برطانیہ میں جاری نسلی و مذہبی فسادات سے کمیونٹی اور مساجد کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی اپنانے بارے بات چیت کرنا تھی۔

گریٹر مانچسٹر پولیس سپرٹینڈنٹ فل ہچیسن نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر پولیس فساد پھیلانے والوں سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نبٹنے کے لیے تیار ہے۔

اولڈہم ماسک کونسل کے جنرل سیکرٹری حاجی طارق رفیقِ نے کہا کہ اولڈہم ماسک کونسل کمیونٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش بارے جان رہی ہے، کونسل اور پولیس کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی ، امید ہے ہم اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیں گے۔

اولڈہم ماسک کونسل کے چیئرمین عبد الکریم نے میٹنگ کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کمیونٹی کو کوئی بھی تشویش ہے تو وہ اپنے علاقے کی مقامی مسجد سے رابطہ کریں ۔اولڈہم ماسک کونسل کے انتہائی مثبت اور بروقت اقدام سے مقامی کمیونٹی نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!