یونان :پاکستانی نوجوان اتھلیٹ اشراق نذیر نے کورنتھ کنال میں پاکستانی پرچم کیساتھ جمپ کر کے سب کو حیران کر دیا

0

ایتھنز(رپورٹ:مطیع اللہ) یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان اتھلیٹ اشراق نذیر نے پاکستان کے 77 واں یوم آزادی کو منفرد انداز سے مناتے ہوئے دنیا کی واحد تاریخی انسانی ہاتھوں سے تیار ہونے والی سب سے گہری نہر کورنتھ کنال جو دو سمندروں کو آپس میں ملاتی ہے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کے ساتھ جمپ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

اشراق نذیر یونان میں پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کورنتھ کنال سے جمپ کیا ،کورنتھ کنال کو دنیا میں اپنی تاریخی مقام ہونے کی وجہ سے منفرد مقام حاصل ہے جہاں دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں سیاح وزٹ کے لیے آتے ہیں مگر آج تک پاکستانی پرچم سے کسی نے اس نہر سے جمپ نہیں کیا ۔

کورنتھ کنال کو دنیا میں خونی نہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اشراق نذیر اس سے پہلے بھی یونان میں 16 ہزار فٹ سے پاکستانی پرچم کے ساتھ سکائی ڈائیو اور پاکستان کے 75 وں یوم آزادی کے موقع پر بحرہ ائنجن میں 75 میٹر سمندر کی تہہ میں جا کر 75 منٹس تک پاکستانی پرچم لہرا کر یورپ بھر میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔

اشراق نذیر کو یونان سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔

اشراق نذیر نے حاصل ہونے والے تمام ایوارڈز کو پاکستان کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کے نام کیا تھا ،کورنتھ کنال پر اشراق نذیر کی حوصلہ افزائی کے لئے بڑی تعداد میں کمیونٹی اکابرین سمیت صحافی برادری بھی موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!