آشٹن:سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد رضا مدنی کی جانب سے روحانی محفل کا انعقاد ، پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت

0

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے والد حاجی فضل الٰہی اور سسر حاجی عبد الرحمٰن مرحوم کی ارواح کو ایصال ثواب کے لیے سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد رضا مدنی نے آشٹن اپنی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد کیا ،محفل زیر نگرانی صاحبزادہ غلام مصطفیٰ مدنی منعقد ہوئی ۔

دارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی سفیر امن مذہبی و روحانی راہنما حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی ،محفل کی نقابت و تلاوت کلام پاک کا شرف حاجی ظفر اقبال نقشبندی کو نصیب ہوا۔

آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول حاجی محمد اشفاق وارثی مدنی ، حاجی عبد القیوم عرف مسکین سائیں اور ڈاکٹر شہباز حسین مدنی نے پیش کر کے محفل میں شریک اہل ایمان کے ایمان کو تازگی بخشنے کے ساتھ وجد طاری کر دیا۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا ہمارے پیارے بیٹے محمد رضا مدنی نے آقائے کائنات کی ولادت باسعادت کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا اور ساتھ ہی اپنے والدین کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچایا محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہی مناتے ہیں جنکے والدین نے اپنی اولاد کی تربیت آقائے کائنات کی عقیدت و محبت سے کی ہوتی ہے ۔ انکا کہنا ہم تمام انبیاء کرام کو مانتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ نے آقائے کائنات کو عرض پر بھیج کر کہا یہ میرا مومنوں کے لیے انعام ہے ،آقائے کائنات کی ولادت سے پہلے مکہ مکرمہ میں قحط تھا، آقائے کائنات کی آمد سے رحمت و برکت کے دروازے کھل گئے۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے آقائے کائنات کی ولادت باسعادت بارے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی خاص عنایت و رحمت آپؐ وجہ تخلیق ہیں تو آقائے کائنات کی ولادت باسعادت کی خوشیاں اہل ایمان کو منانی چاہئیں۔

آپؐ انسانیت کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے تھے جو نعمتیں آج ہمیں میسر ہیں وہ آقائے کائنات کی وجہ سے ہیں اللّٰہ تعالیٰ اپنے پیارے محبوب کی وجہ سے بندوں پر رحمت و کرم اور اپنی عنایت کر رہا ہے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے ہمیں توفیق و ہمت دے کہ ہم بار بار آقائے کائنات کے میلاد کی خوشی مناتے رہیں آمین ثم آمین ۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے محمد رضا مدنی بارے کہا کہ نیک اولاد ہمیشہ اپنے والدین کی مغفرت کے لیے دعا کرتی ہے مرحوم باپ اور مرحوم سسر کی ارواح کو تسکین پہنچانے کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی اور تحفہ نہیں ۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے انکی والدہ کی صحت یابی اور لمبی عمر کے ساتھ امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ۔روحانی محفل میں خلیفہ حاجی عثمان فرزند مدنی ، حاجی محمد ریاض ،عبد المجید ،امجد حسین ،حاجی لعل قربان مدنی و دیگر بزرگ و نوجوان شخصیات نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!