امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز تعاون جوہری پھیلاؤ کے زمرے میں آتا ہے ، چینی سفیر
بیجنگ (ویب ڈیسک) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی 68ویں جنرل کانفرنس ویانا میں جاری ہے۔ چین کے مطالبے پر، ایجنسی نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز تعاون کے معاملے کا مسلسل 15ویں مرتبہ بین الحکومتی بات چیت کی صورت میں جائزہ لیا۔
جمعہ کے روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے سفیر لی سونگ نے ایک کلیدی تقریر کی، جس میں امریکہ۔برطانیہ۔آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون کے جوہری پھیلاؤ کی نوعیت کو بے نقاب کیا گیا، اور اس سے نمٹنے کے لیے ایک حقیقی کثیر الجہتی نقطہ نظر کی فعال طور پر وکالت کی گئی اور یکطرفہ اور دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کی گئی۔
روس اور ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقی پذیر ممالک نے چین کے موقف اور تجویز کی حمایت کی۔لی سونگ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز تعاون جوہری پھیلاؤ ہے، جس میں کئی ٹن ہتھیاروں کے درجے کی انتہائی افزودہ یورینیم کی منتقلی شامل ہے، جو بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے طریقہ کار کے لیے شدید چیلنج ہے۔
لی سونگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سرد جنگ کے خاتمے کو 30 سال ہو چکے ہیں ، وہ دور جب چند ممالک نے بین الاقوامی اداروں میں ہیرا پھیری کی اور بین الاقوامی قوانین پر غلبہ حاصل کیا اور خود غرضی سے محض اپنے لیے بنائے گئے نئے اصول اور معیارات نافذ کیے، ختم ہو چکا ہے ۔
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز تعاون کے معاملے کو حقیقی کثیرالجہتی کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اور مفصل بات چیت بین الحکومتی عمل کے ذریعے کی جانی چاہیے، اس میں یکطرفہ اور دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔