چین، بیجنگ ثقافتی فورم 2024 کا بیجنگ میں انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) انیس تاریخ کو بیجنگ میں2024 بیجنگ ثقافتی فورم کا آغاز ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولے نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی اور غیر ملکی شرکاء کے خیال میں چینی صدر شی جن پھنگ کے گزشتہ سال فورم کے نام تہنیتی خط میں چینی قوم کے کھلے اور جامع ثقافتی  تصور کو واضح طور پر اجاگر کیا گیا اور چین کی جانب سے دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

شی جن پھنگ کے ثقافتی افکار  چین کی ثقافتی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ہیں، جس نے عالمی ثقافتی ترقی اور تہذیبی ترقی کے فروغ میں چینی دانش کا حصہ ڈالا ہے۔شرکاء نے مزید کہا کہ ثقافتی میراث کو مضبوط کرنے کے لیے ، قوم کی تاریخی اور ثقافتی روایات کو برقرار رکھنے، ثقافتی ورثے کے مجموعی اور منظم تحفظ کو فروغ دینے، ثقافتی ورثے کے متعدد اقدار کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے ،گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے، وسیع پیمانے پر بین الاقوامی افرادی  تبادلے اور تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!