فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج پر چین اور جاپان کے درمیان بات چیت میں پیش رفت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) جاپان کی حکومت نے یکطرفہ طور پر فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج شروع کردیا تھا جس پر چین اس غیر ذمہ دارانہ عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

فریقین کے متعلقہ محکموں نے اس معاملے پر مشاورت کے کئی دور منعقد کیے اور مندرجہ ذیل اتفاق رائے پر پہنچے ہیں:چین سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے خدشات کی بدولت جاپان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے فریم ورک کے تحت اخراج کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے ایک طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کے انتظام کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے اور چین سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مؤثر شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ساتھ ہی ساتھ ان ممالک کی جانب سے آزادانہ انداز میں نمونے لینے ،نگرانی اور لیبارٹری تجزیہ اور موازنہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا. فریقین نے اخراج سے متعلق خدشات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے سائنس پر مبنی تعمیری بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آئی اے ای اے کے فریم ورک کے تحت طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے اور شریک ممالک کی طرف سے آزادانہ انداز میں نمونے لینے جیسی نگرانی کی سرگرمیوں کے نفاذ کے بعد، چین سائنسی شواہد کی بنیاد پر قواعد و ضوابط کے معیار پر پورا اترنے والی جاپان کی آبی پراڈکٹس کی درآمد کو بتدریج بحال کرےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!