پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جنرل باڈی کا اجلاس، آئندہ انتخابات 26-2025 کے بارے بتایا گیا

0

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط کرنا پاکستان بزنس کونسل کا ویژن و مشن ہے

پی بی سی کا مقصد پاکستانی کمپنیوں اور پیشہ ور افراد کو کاروباری نیٹ ورکنگ، رابطوں اور معلوماتی تبادلہ کے ذریعے مدد فرا ہم کرنا ہے

اقبال تابانی کو آئندہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا، سات نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب دوبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں کی نگرانی میں ہو گا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کو نسل دبئی کی جنرل باڈی کا اجلاس دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان بزنس کو نسل کے 26-2025کے انتخاب کے بارے میں تمام ممبران کو بریفنگ دی گئی۔ تقریب کا آغاز محمد اعجاز احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ مصطفےٰ سلطان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے، اجلاس میں پاکستان اور امارات کے قومی ترانے بجائے گئے۔

پاکستان بزنس کو نسل کے سینئر نائب صدر محمد نفیس نے آئندہ ہونے والے انتخاب کے بارے میں تفصیل سے بتایا،پاکستان بزنس کونسل دوبئی کا قیام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دوبئی کی سرپرستی میں عمل میں آیا ۔اس کا مقصد پاکستانی کمپنیوں اور پیشہ ور افراد کو کاروباری نیٹ ورکنگ، رابطوں اور معلوماتی تبادلہ کے ذریعے مدد فرا ہم کرنا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل دوبئی ( پی بی سی ) کا ویژن ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط ترقی و خوشحالی کے مواقع پیدا کرنا ہے ، باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دینے اور اپنے وسیع نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے کاروباری تعلقات کو آسان بنانا اور دونوں ممالک کی معیشتوں کی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔

پی بی سی انڈسٹری سیمینار سے لے کر سماجی و فلاحی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے، تنظیم کے سالانہ انتخابات دوبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہوتے ہیںجس کے ذریعے سات ( 7) نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب ہو تا ہے، اس موقع پر پی بی سی کی سالانہ رپورٹ ،آئندہ انتخابات ، کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کارپوریٹ ٹیکس سیمینار، سپیڈ نیٹ ورک، اور متحدہ عرب کے قومی دن کو وسیع پیمانے پر منانے کے لئے تیاریوں کا بتایا گیا اور ماضی میں منعقد کئے گئے مینگو فیسٹیول، الوداعی تقریب سفیر پاکستان، پاکستان چائنہ کونسل روابط اور دیگر پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا گیا،سوال و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا، اقبال داود چیئر مین پی بی سی علالت کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے ان کی جگہ محمد نفیس وائس چیئرمین نے سوالات کے جوابات دیے ۔

تقریب هذا میں مصطفیٰ ہیمانی ،محمد سلیم تابانی ، انجینئر محمد زبیر خان ، حاجی محمد یاسین ، میر وقاص الٰہی ، عامر سہیل گھمن ، نفر حسین ، مخدوم رئیس قریشی ، محمد شبیر مرچنٹ ، سید آصف زمان ، شفیق الرحمن ، میاں محمد عمر ، کامران احمد ریاض ،عرفان احمد کامران، سید سلیم اختر، مسز ثمینہ ناصر ، محمد راشد اشرف ، سلطان محمود ، راجہ واجد کبیر ، بلال موتی والا ، شاہد افتخار ،محمد اقبال تابانی ، صباحت عائشہ ، نور کریم ، طاہر اون والا، شوکت عظیم ، فراز نعیم اور عدنان میمن کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں محمد صہیب ، فرزانہ منصور اور حمید کو ممبر شپ سرٹیفکیٹس دیئے گئے،نئے ممبران نے اپنا اپنا تعارف بھی کروایا،محمد نفیس نے سوالات کے جوابات د یتے ہوئے بتایا کہ اقبال تابانی کو آئندہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ سات نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب دوبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں کی نگرانی میں ہو گا ۔ نیا بورڈ ممبران کے ووٹوں کے ذریعے ہو گا ،نئی ممبر سازی بھی جاری ہے ۔ جو ممبران مقررہ تاریخ تک اپنے واجبات اور فیس جمع کروادیں گے، انہیں ووٹ ڈالنے کا حق ہو گا۔

ابھی ممبران کی فائنل لسٹ تیار نہیں ہوئی مقررہ تاریخ کے بعد فائنل لسٹ جسں ممبر کو مطلوب ہو گی فراہم کی جائے گی جو بھی ممبر اپنی فیس ادا کر چکا ہو گا وہ انتخاب میں حصہ لینے کا اہل ہو گا ۔بشرطیکہ اس کی ساکھ اچھی ہواور بورڈ اسےمنظور کرے،پاکستان بزنس کو نسل دبئی کے انتخابات دسمبر 2024 میںہوں گے۔

اگر کوئی ممبر کسی وجہ سے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے نہیں آ سکتا اس کا نمائندہ بھی اس کی جگہ ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے، سلطان محمود نے نئے ممبران کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ نئے ممبران آگے آئیں، ایک دوسرے سے روابط رکھیں اور اپنے کاروبار کو آگے بڑھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!