بحیرہ جنوبی چین میں جہازرانی اور اوورفلائٹ کی صورتحال پر رپورٹ کا اجراء

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی تھنک ٹینک ساؤتھ چائنا سی پروبنگ انیشیٹیو (ایس سی ایس پی آئی) کے پلیٹ فارم نے بیجنگ میں بحیرہ جنوبی چین میں جہازرانی اور اوورفلائٹ کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق بحیرہ جنوبی چین دنیا کا مصروف ، خوشحال اور کھلا ترین سمندر ہے۔

چین اور جنوب مشرقی ایشیا کی تیز رفتار معاشی ترقی کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین اور اس کے گردونواح کے علاقے تیزی سے دنیا کی مصروف ترین سمندری اور فضائی نقل و حمل کا راستہ بن چکے ہیں جہاں سے روزانہ ہزاروں بحری جہاز اور طیارے نقل و حمل کرتے ہیں۔

خطے اور دنیا کے لیے بحیرہ جنوبی چین معاشی ترقی اور خوشحالی کے لحاظ سے ایک اہم لائف لائن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!