مِس یونیورس ہرناز سندھو کون ہیں؟ان کے بارے میں کچھ اہم معلومات

0

لندن(شوبز نیوز)بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرناز سندھو نے مسِ یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

یہاں ہم آپ کو مِس یونیورس ہرناز سندھو کے بارے میں اہم معلومات دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/MissUniverse/status/1470227063789563907

سال 2000 میں لارا دتہ کے ٹائٹل جیتنے کے دو دہائیوں بعد ہرناز سندھو مِس یونیورس کا تاج بھارت لے آئی ہیں۔ 21 سالہ نوجوان حسینہ نے اسرائیل میں منعقدہ ایونٹ کے 70ویں ایڈیشن کا مقابلہ جیتا۔

بھارتی ریاست پنجاب میں پیدا اور پرورش پانے والی ہرناز سندھو نے شیوالک پبلک اسکول اور پوسٹ گریجویٹ گورنمنٹ کالج فار گرلز میں ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ وہ اس وقت پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔

ہرناز سندھو نے 17 سال کی عمر میں فیشن کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔اُنہوں نے مِس چندی گڑھ 2017 اور مِس میکس ایمرجنگ اسٹار انڈیا 2018 جیسے ٹائٹل جیتے ہیں۔

2019 میں، اُنہوں نے فیمینا مِس انڈیا پنجاب 2019 کا خطاب جیتا تھا۔

اب مس یونیورس ہرناز سندھو نیویارک میں مقیم ہوں گی اور عالمی سطح پر ہونے والی متعدد تقریبات میں شرکت کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!