چینی وزارت خارجہ کی کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مزمت

0

پاکستان مجرموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دے، ترجمان

سی پیک کی تعمیر کوثبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پورٹ قاسم پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے چینی قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اس واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر  صدمے میں ہے، اس دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے،  حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

 پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس میکانزم کو فعال کیا ہے اور فوری طور پر ردعمل دیا ہے۔ چین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان  زخمیوں کو بچانے اور ان کے علاج کے لئے  ہر ممکن کوشش کرے، فوری اور مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان  چین پاکستان اقتصادی راہداری، چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی خامیوں کو مؤثر طریقے سے دور کرکے مزید  موثر اقدامات کرے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی تمام انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور دہشت گرد قوتوں کی جانب سے چین پاکستان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کوثبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور چین پاک تعلقات کو کمزور کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!