چیف ایگزیکٹومانچسٹر پراپرٹی گروپ انیل مسرت کی جانب سے لارڈ مئیرمانچسٹر کی چیرٹی کیلئے چندہ جمع کرنے بارے عشائیہ کا اہتمام
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر پراپرٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت سابق مشیر وزیراعظم عمران خان انیل مسرت نے لارڈ مئیر مانچسٹر کی چیرٹی کے لیے مقامی ہوٹل میں چندہ جمع کرنے بارے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔
عشائیہ میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فران سری یانو ،رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، مانچسٹر میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر خان ، برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے چیئرمین ناصر و دیگر نے شرکت کی۔
انیل مسرت نے کہا کہ لارڈ میئر مانچسٹر کی چیرٹی اقلیتی کمیونٹی بالخصوص نوجوانوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرتی ہے،انکا مذید کہنا تھا کہ ہماری اگلی نوجوان نسل نے بھی برطانیہ میں مقیم رہنا ہے تو اسکے لیے ضروری ہے ہمارے اندر باہمی ہم آہنگی ہو ۔
رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ مانچسٹر چیرٹی مقامی سطح پر اچھے مقاصد کے لیے کام کرتی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ کاروباری شخصیات اس چیرٹی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اسی وجہ سے مانچسٹر کا شمار دنیا کے بہترین شہروں میں ہوتا ہے ۔
قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ چیرٹی میں پاکستانی کمیونٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ہمیں اس پر فخر ہے ،برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے چیئرمین ناصر نے کہا کہ چیرٹی میں بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کی شرکت سے ایک دوسرے کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے ۔
سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا چیرٹی مقامی سطح پر کام کرنے والے گروپ میں جمع کی گئی رقم تقسیم کرتی ہے۔
عشائیے میں شریک دیگر افراد نے بھی انیل مسرت کی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی کی کاوشوں کو سراہاشرکائے چیرٹی عشائیہ نے ممتاز کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت انیل مسرت کی مانچسٹر کے اندر بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔