12دن، 10ٹیمیں، 40مقابلے ابوظبی ٹی10 کا21 نومبر سے آغاز، شیڈول جاری

0

ابوظبی (سپورٹس ڈیسک) ابوظبی ٹی10 کے8 ویں سیزن کا آغاز21 نومبر کو ٹیم ابوظبی اور عجمان بولٹس کے درمیان شاندار مقابلے سے ہوگا۔ ایکشن سے بھرپور 40 مقابلوں کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو ایک اچھی تفریح ملے گی۔

رواں سال کے ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں سنسنی خیز سیزن میں حصہ لے رہی ہیں جہاں ٹاپ 5 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سخت مقابلہ کریں گی۔ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں صرف 12 دنوں میں 40 سے زائد میچز کھیلے جائیں گے ۔پلے آف میچز یوم الوطنی کی تعطیلات کے دوران ہوں گی جس کا آغاز یکم دسمبر کو کوالیفائر 1 سے ہوگا، جس میں سرفہرست دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔

چوتھے اور پانچویں نمبر کی ٹیمیں ایلیمنیٹر 1میں مدمقابل ہوں گی، اس کے بعد ایلیمنیٹر 2، جہاں ٹیم 3 کا مقابلہ ایلیمنیٹر 1کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر 1کی رنر اپ ٹیم اس کے بعد کوالیفائر 2 میں ایلیمنیٹر 2 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی جس کے بعد 2 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2 کی چیمپئن ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

دفاعی چیمپئن نیو یارک اسٹرائیکرز 22 نومبر کو مورس ویل اسیمپ آرمی کے خلاف ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!