پی ٹی آئی ناروے کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرشعیب انجم گورائیہ کی والدہ کو لوٹنے والے ڈاکوگرفتار

0

اوسلو(عقیل قادر)پی ٹی آئی ناروےکے ڈپٹی کوآرڈینیٹر شعیب انجم گورائیہ کی والدہ کو پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں عسکری بنک سے رقم نکلوانے کے بعد گھر جاتے ہوئے اسلحے کے زور پر دو موڑ سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔

شعیب انجم گورائیہ نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ 8نومبر بروز سوموار 12 بجے میری والدہ مین برانچ عسکری بینک ڈسکہ سے پیسے لیکر میرے کزن کے ساتھ اپنے گھر جا رہی تھیں کہ ان کا 2 موٹرسائیکل سواروں نے پیچھا کیا جیسے کسی نے بینک سے مخبری کی ہو، پھر ڈاکوئوں نے میری والدہ اور کزن کو گھر کے سامنے جا کر گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے جیولری، موبائل اور کیش چھین لیا، متعلقہ تھانہ صدر کے SHO سے رابطہ کیا تو انہوں نے نان پروفیشنل طریقہ سے اس کیس کو ہینڈل کیا۔

میں پھر ناروے سے پاکستان گیا اور SHO خرم شہزاد چیمہ سے ملاقات کی جس پہ انہوں نے بدتمیزی کی اور کہا کہ یہ پاکستان ہے ناروے نہیں جو فورا ًڈکیت پکڑے جائیں! اس بات پہ میں نے اپنے PTI کے دوستوں سے مشاورت کی، پولیس اعلیٰ عہدیداروں سے بات کی، SHO کو اس کی ٹیم کے ساتھ معطل کروایا۔

نئے SHO سردار ناصر فرہاد آئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ بڑے پروفیشنل طریقے سے اور بڑی محنت سے ڈکیتی کی پلاننگ کرنے والوں کو پکڑا اور پھر ان کی مخبری پہ ڈکیتوں کو لاہور سے پکڑا اور ان سے برآمدگی کروائی۔ یہ پروفیشنل گروہ تھا جنہوں نے کافی ڈکیتیاں کی ہوئی ہیں اور مزاحمت پر قتل بھی کیا ہوا ہے اور یہ بینکس کو ہی ٹارگٹ کرتے ہیں۔

اس معاملے میں DSP عرفان سہلیریا نے بھی فل سپورٹ کی، ا س لئے ہم SHO اور ان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں اور میرے والد ان کو انعام دینا چاہتے ہیں اور میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں DPO عمر سعید RPO عمران احمر سے بھی ریکوئسٹ کروں گا کہ وہ ان کو انعام دیں اور ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے جائیں تاکہ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی ہو اور عام عوام میں بھی پولیس کا مثبت امیج اجاگر اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!