چین روس مشترکہ فضائی گشت کا موجودہ بین الاقوامی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں،چینی وزارت دفاع

0

دونوں ممالک کا اسٹریٹجک فضائی گشت سالانہ تعاون کے منصوبے کا حصہ ہے، وزارت دفاع

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی اور روسی افواج نے مشترکہ اسٹریٹجک فضائی گشت کیا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان زانگ شیاؤ گانگ نے اتوار کے روز اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 29 سے 30 نومبر تک چینی اور روسی فضائی افواج نے بحیرہ جاپان اور مغربی بحر الکاہل میں متعلقہ فضائی حدود میں مشترکہ اسٹریٹجک فضائی گشت کیا۔

جس کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت اور آپریشنل صلاحیتوں کو مؤثر طریقے سے جانچنا اور بہتر بنانا ہے۔ چین اور روس کا مشترکہ اسٹریٹجک فضائی گشت سالانہ تعاون کے منصوبے کا حصہ ہے،جس کا تعلق نہ تو کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا او نہ ہی موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!