چین میں برف سے متعلق صنعت کا حجم ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گا، ماہرین

0

بیجنگ (ویب ڈیسک)”300ملین لوگوں کی برف کے کھیلوں میں شرکت ” کے ہدف کے حصول کے ساتھ رواں سال چین میں برف کے کھیلوں سے متعلق صنعتوں کی ترقی میں نئی خصوصیات اور تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

پیر کے روز وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق برف کے کھیلوں سے متعلق آلات کے اداروں کی تعداد جو 2015میں 300 تھی بڑھ کر 2023 میں تقریبا 900 ہوگئی ہے ، اور فروخت کی آمدنی بھی جو 2015 میں 5 ارب یوآن تھی اب بڑھ کر 2023میں تقریبا 22 ارب یوآن ہوگئی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین میں برف سے متعلق معیشت کی ترقی پائیدار اور تیز ہوئی ہےاور برف سے متعلق صنعت کا مارکیٹ حجم جو 2023میں 890ارب یوآن رہا تھا 2025میں توقع ہے کہ  ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گا ۔ برف سےمتعلق معیشت دیہی احیاء، مقامی معاشی تبدیلی اور پائیدار و اعلی معیار کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!