پی ٹی آئی سپین کے صدر شیراز بھٹی کی سپین کمیونٹی کے مسائل پرپاکستانی حکام سے ملاقاتیں

0

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)بارسلونا میں پاکستانی تحریک انصاف سپین کے رہنما ئوں نےپریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف سپین شیراز بھٹی کے دورہ پاکستان کے دوران سرگرمیوں اور دیگر امور پر روشنی ڈالی گئی۔

صدر تحریک انصاف شیراز بھٹی نے بتایاکہ دورہ پاکستان کے دوران ان کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ حکام کی ملاقاتوں میں دوہری شہریت ، پاکستانی بینک، موبائلز ٹیکس، ویلنسیا میں قونصل خانہ جیسے اہم امور زیربحث آئے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر ایوب آفریدی نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ڈیول نیشنلٹی کےسیاسی نعرہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ انھوں نے اپنی درخواست کے ساتھ مکمل طریقہ کار بھی واضع کیاہے قوی امکان ہے کہ مسئلہ حل ہوگا۔

سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالصبور نے کہاکہ پی ٹی آئی کا جو منشور تھا اس کے مطابق ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سابق صدر شہزاد بھٹی نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن سے قبل گروپ بنتے ہیں اور جیتنے والے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے گروپس ختم ہوجاتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہے ۔

پریس کانفرنس میں محمد شیراز بھٹی ، چوہدری قاسم علی جھکڑ ، چوہدری عبدالصبور ،شہزاد اصغر بھٹی ،ظہور کمبوہ ،رانا اختر ، رضا چوہان ، نوران چوہدری ، عدیلہ مختار ، قمر بٹ جاتریہ ،حسن کنیال ملک سبحان شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!