چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون کی جانب سے 2025 کیلئے بہترین پروگراموں کی فہرست کا اجراء

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون کی 2025  کے لئے بہترین پروگراموں کی فہرست کے اجراء کی  تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چین کے وزیر قدرتی وسائل گوان چی او ، چین کے نائب وزیر شہری امور تھانگ چھن پھے، چین کی نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات گو فانگ،چین کے نائب وزیر زراعت اور دیہی امور وو ہونگ یاؤ اور چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے وائس چیئرمین چو ڈی نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست جاری کی۔

حالیہ برسوں میں سی سی ٹی وی ون کی ویوئر شپ  بڑے اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو  2024 میں  6.28فیصد تک جا پہنچی ہے ۔گزشتہ  13 سالوں سے یہ ایک ریکارڈ بلندی  ہے۔ 2025 ء میں سی سی ٹی وی ون اپنے  اعلیٰ معیار کے پروگرام ناظرین کو پیش کرےگا او ہمہ جہت انداز میں نئے دور میں چین  دکھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!