ادارہ منہاج القرآن فرانس میں شب برات کی عظیم الشان محفل کا اہتمام

0

محفل میں بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی

پیرس (رپورٹ:سلطان محمود) دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی شب برات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، ادارہ منہاج القرآن فرانس میں شب برات کی عظیم الشان محفل کا اہتمام کیاگیا، محفل میں بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، ثناء خوان حضرات نے حضور پاک صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرکے خوب داد سمیٹی، اس دوران "نعرے تکبیر، نعرے رسالت اور نعرے حیدری کی گونج نے محفل کو گرمائے رکھا۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے شب برات کی فضیلت و اہمیت پر تفصیلی بیان کیا، رات بھر عبادات ،صلوۃ التسبیح اور نوافل کا سلسلہ بھی جاری رہا، فرزندان اسلام نے گڑگڑا کر مغفرت ، رزق میں برکت، درازی عمر،کشمیریوں کی آزادی اور امت مسلمہ کی حفاظت وصحت و تندرستی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!