آشٹن کی سماجی و کمیونٹی شخصیت امجد حسین کے چھوٹے بھائی آصف حسین مرحوم و دیگر قریبی عزیز و اقارب کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے روحانی محفل کا انعقاد
آشٹن انڈر لائن (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) آشٹن کی سماجی و کمیونٹی شخصیت امجد حسین نے اپنے چھوٹے بھائی آصف حسین مرحوم و دیگر قریبی عزیز و اقارب کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے روحانی و وجدانی محفل کا انعقاد کیا ۔
ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت ۔ دنیا سے چلے جانے والوں کی مغفرت,عظمت انسانیت و اصلاح معاشرہ بارے خصوصی بیان فرمایا ۔
تلاوت کلام پاک کا شرف حاجی محمد اشفاق وارثی کو نصیب ہوا اسکے بعد آقائے کائنات پر گلہائے عقیدت کے پھول حاجی عبد القیوم مدنی اور حاجی اشفاق وارثی مدنی نے پیش کیے۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ ہم پر اللّٰہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں اشرف المخلوقات پیدا کیا ۔
![](https://i0.wp.com/tarkeen-e-watan.com/wp-content/uploads/2025/02/Amjad-hussain-ashton.jpg?resize=600%2C339&ssl=1)
انکا مزید کہنا تھا کہ جب مرنے والے کے لیے اسکے عزیز و اقارب قرآن کریم پڑھ کر ایصال ثواب بھیجتے ہیں تو یہ مرحومین کے لیے باعث بچشش ہے ہم اپنے پیاروں کو اس سے بڑھ کر کوئ اور تحفہ نہیں بھیج سکتے ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کشمیر فلسطین کی آزادی اور عالم اقوام میں دکھی انسانیت کے لیے آسانیوں بارے خصوصی دعا بھی ۔
چوہدری محمد اسلم کمبوہ نے کہا کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بیان کر کے ہمارے ارواح کو جلا بخشنے کے ساتھ ایمان کو تازہ کیا ۔ میزبان امجد حسین نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا ۔روحانی محفل کی رونق حاجی عثمان فرزند، بین الاقوامی صحافتی شخصیت چوہدری محمد عارف پندھیر ، خلیفہ محمد ندیم ارشاد مدنی ، خلیفہ نواز علی و دیگر نے شرکت کر کے دوبالا کی۔
دنیا سے چلے جانے والوں کی مغفرت و بخشش کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ محفل کا انعقاد مرحومین کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچانے کا افضل ذریعہ ہے۔