پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کاصاحبزادہ محمد شعیب مدنی کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اظہار مسرت

1

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) بیٹیاں اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت اور گھر میں باعث رحمت ہوتی ہیں اور آقائے کائنات نے ہمیں بیٹیوں سے محبت کا درس دیا ۔

ان فرط جذبات کا اظہار ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے صاحبزادہ محمد شعیب مدنی کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کیا۔

انکا مذید کہنا تھا کہ محمد شعیب مدنی کی عرصہ دراز سے خواہش تھی کہ انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو اللّٰہ تعالیٰ نے عطا کی ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بیٹی کے نیک سیرت ہونے ،صحت سلامتی اور لمبی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔

دنیا بھر میں بسنے والے متوسلین ، محبین ، مریدین ، خلفاء ، دوست احباب ، قریبی رفقا نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو نواسی کی پیدائش پر دلی مبارک باد پیش کی ۔

1 Comment
  1. Muhammad Hassan Raza Madni says

    Ma Sha Allah ❤️

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!