2025  چونگ گوان چھون  فورم کا سالانہ اجلاس 27 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) 2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا، جو کہ چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، قومی ترقی و  اصلاحات کمیشن، ریاستی کونسل کی ریاستی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام ہوگا۔

چونگ گوان چھون فورم کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، یہ چین کا عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ موجودہ فورم کا سالانہ اجلاس "جدید پیداواری قوت اور عالمی سائنسی تعاون” کے سالانہ موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے،جس میں فورم اجلاس، تکنیکی لین دین، نتائج کا اعلان، جدید ترین مقابلے، اور متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں۔

فورم کے دوران افتتاحی تقریب اور عمومی اجلاس، تقریباً 60 متوازی فورم، چونگ گوان چھون بین الاقوامی تکنیکی لین دین کانفرنس، چونگ گوان چھون بین الاقوامی جدید ترین ٹیکنالوجی مقابلہ، اور اہم نتائج کی خصوصی تقریب سمیت سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!