آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت طلباؤں کیلئے جرمن کورس کا انعقاد
ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت طلباؤں کے لیے جرمن کورس کا باقاعدہ انعقاد بروز ہفتہ اتوار دوپہر دو بجے سے تین بجے تک انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے نگران عبدالحبیب عطاری و ذمہ داران محمد زاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں اور طلباؤں کو جرمن زبان کی تربیت دی۔
اس موقع پر محمد زاہد عطاری کا کہنا تھا کہ ہمیں دین اور دنیا دونوں کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ آسٹریا میں نئے آنے والے طلباؤں کے لیے یہ جرمن کورس شروع کروایا گیا ہے۔ کیونکہ اگر آپ کو آسٹریا میں کامیاب ہونا ہے تو جرمن زبان کا بولنا اور جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔
یہ جرمن کورس فی سبیل اللہ جو بروز ہفتہ اور اتوار دوپہر دو بجے سے تین بجے تک فیضان مدینہ میں کروایا جائے گا۔ تمام طلباؤں سے ہم گزارش کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور جرمن زبان کو سیکھیں۔
آخر میں عبدالحبیب عطاری نے دعا کروائی، مرکز فیضانِ مدینہ میں روزانہ کی بنیاد پر افطاری کی ترتیب ہے جو افطاری کرنا چاہیں وہ فیضان مدینہ میں تشریف لائیں اور افطاری کریں شکریہ۔