روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) روچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر شکیل احمد کی جانب سے سوک ہال میں سالانہ مئیر چیرٹی بال کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں گریٹر مانچسٹر کی مختلف کونسلوں کے میئرز جن میں لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو ،سٹاک پورٹ کونسل کی مئیر سوزن، اولڈہم کونسل کے مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان،وگن کونسل کی مئیرڈیبی پارکنسن ،سلفورڈ کونسل کی مئیر تانیہ برچ ،لیڈر روچڈیل کونسل نیل ایمونٹ، ساہپرس ریسٹورنٹ کی چیف ایگزیکٹو جین و بین الثقافتی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کونسل لیڈر نیل ایمونٹ نے کہا کہ مئیر چیرٹی بال میں شرکت کر کے ہم انکے اس مقصد کی مکمل حمایت کر رہے ہیں ۔مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ چیرٹی میں جمع ہونے والی رقم سے مقامی سطح مختلف چیرٹی تنظیموں کی مالی معاونت کرتے ہیں تاکہ کمیونٹی کی خدمت ہو سکے ۔
مئیر سلفوڑڈ تانیہ برچ ،سٹاک پورٹ کونسل کی مئیر سوزن نے کہا کہ مئیر چیرٹی کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کو ہم کمیونٹی کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر استعمال کرتے ہیں ۔اولڈہم کے مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا روچڈیل کونسل مقامی لوگوں کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہے میں انکے کام سے بے حد متاثر ہوں ۔
لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر پال اینڈریو نے کہا کہ روچڈیل کونسل کمیونٹی کے لیے انتہائی شاندار کام کر رہی ہے میں انکے کام سے متاثر ہوں۔ سائپرس ریسٹورنٹ کی چیف ایگزیکٹو جین نے بھی مئیر روچڈیل کی چیرٹی میں شرکت کو باعث اعزاز قرار دیا۔
مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے مئیر آفس میں خدمات انجام دینے کے دوران کمیونٹی کی خدمت میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوایا۔