لندن (تارکین وطن نیوز) اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن نے پی ٹی آئی یوکے کی قیادت ،وزیراعظم پاکستان عمران خان کے تجارت اور سرمایہ کاری کے اوورسیز ترجمان صاحبزادہ عامر جہانگیر، مشیر انیل مسرت کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
اس موقع پر شرکا استقبالیہ نے وائس چیئرمین او پی سی سید طارق محمود الحسن کے90دن میں 1254 اوورسیزکیسز حل کرنے کو سراہا۔
اس موقع پر لارڈ واجد خان ،پی ٹی آئی یوکے، کے صدر رانا عبدالستار، سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل، جنرل سیکرٹری اسلم بھٹہ، ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی ناصر میر کا کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سرمایہ ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہیں۔
نئے وائس چیئرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن کے پُر اعتمادانداز سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہوئی اور قلیل مدت میں ریکارڈ کیسز کو نمٹا کر ایک نئی مثال قائم کی گئی جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو اہمیت دینے سے اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے جس سے پاکستان میں اوورسیز سرمایہ کاری میں بہتری آئے گی۔
سید مخدوم طارق محمود الحسن نے اوورسیزمیں میں کوآرڈینیٹر ز ، ایڈوائزری کونسل ممبرز مقرر کرنے کے لئے صلاح مشورے کئے، سید مخدوم طارق محمود الحسن برطانیہ میں چھ روز قیام کے بعد لندن، مانچسٹر اور دیگر شہروں میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے دورے کئے ہیں۔اس موقع پراوپی سی کے وائس چیئرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی تین ماہ کی رپورٹ پیش کی۔