پاکستانی نژاد میئر آف برینٹ لندن طارق ڈارکی جانب سے آزادیٔ صحافت کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد
لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستانی نژاد میئر آف برینٹ لندن، طارق ڈار نے آزادیٔ صحافت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے اعتراف میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں متعدد پاکستانی صحافیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
میئر طارق ڈار نے اس تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکرٹری نیر علی ، میر واعظ ، انور زیب ، عاصم خان اور پشاور سے تعلق رکھنے والی صحافی زینت بی بی کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کیے۔
یہ تقریب نہ صرف ان صحافیوں کی خدمات کا اعتراف ہے، بلکہ عالمی سطح پر آزادیٔ صحافت کے حوالے سے پاکستانی صحافیوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع بھی ثابت ہوئی۔