پاکستانی میتوں کے بارے عدالتی فیصلے پر ہسپانوی اور کاتالان حکام کے مشکور ہیں،قونصل جنرل مرزاسلمان بابر بیگ

0

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)پاکستانی فیملی کی میتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر سپین اور کاتالان ہیلتھ حکام کےمشکورہیں اور پوری کمیونٹی کورب تعالیٰ کا اظہار تشکر کرنا چاہے،ان خیالات کا اظہارقونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میتوں کے رکنے سے پوری پاکستانی کمیونٹی پرمژدہ تھی اور بہت تناؤ اور پریشانی کی کیفیت تھی اورمیتوں کی روانگی کے حوالے سے معین مدت بھی گزرچکی تھی اور قانون کے مطابق باڈیز کا جانا بہت مشکل تھا لیکن پھر ہم نے سوچا کہ ملکر جدوجہد کی جائے اور عدالت میں جائیں اور ہم تمام متعلقہ افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے عدالت میں اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کوششیں جاری رکھیں اور میں خود متعلقہ حکام سے ملا اور میتوں کے لواحقین کے دکھ کا تذکرہ کیا اورمرحوم عنصر کی ماں کے دکھ کی کیفیت کااظہار کیااورتگڑی خاتون وکیل کرکے کیس دائرکیا گیا اورمشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں اچھا نتیجہ برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس بحث میں مت پڑا جائے کہ کس نے کیا کیا بس یہ چیز ملحوظ خاطر رکھی جائے کہ نتیجہ اچھا نکلا۔انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات آئندہ نہ ہوں تو تمام تدفین کمیٹیاں اپنا’’ڈیڈہاؤس‘‘بنائیں جہاں میتوں کو فریز کیا جاسکے اور اس سے میتوں کی روانگی کے اخراجات میں بھی کمی آئیگی اور تمام پراسس بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!