جرمنی کے شہر برلن میں طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس سرکل کی جانب سے فری سرٹیفکیشن کا انعقاد

0

برلن (رپورٹ:مہوش ظفر)جرمنی کے شہر برلن میں ایک دو روزہ فری سرٹیفکیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا نام (Amazon web services) AWS Cloud Pracititioner Essentials تھا۔ یہ سرٹیفیکیشن دور حاضر میں بدلتی دنیا اور آ ئی ٹی کی فیلڈ میں اسٹوڈنٹس کی بنیاد بنانے میں ا ہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس سرٹیفیکیشن کا اہتمام یہاں پر آنے والے طلبہ کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم اسٹوڈنٹس سرکل برلن کی جانب سے کیا گیا ۔اسٹوڈنٹس سرکل برلن کا مقصد برلن میں تعلیم کی غرض سے آنے والے پاکستانی طلباء کو اس طرح کے مخصوص اور بہترین کورسز بنا کسی فیس کے فراہم کرنا ہے جوکہ مستقبل میں جاب کی تلاش میں انھیں بہترین مدد فرا ہم کریں۔

اس آرگنائزیشن کے پاس برلن میں مقیم آ ئی ٹی کے ایکسپرٹس کی ایک ٹیم ہے جو کہ ہر دم ان کوششوں میں لگے رہتے ہیں کہ وہ وقتاً فوقتاً کو ئی نہ کو ئی ایسی سرٹیفیکیشن کرائیں جو کہ موجودہ دور میں ان کے لئے مفید ثابت ہو۔اسی سلسلے میں اس سے قبل بھی یہ تنظیم اسی قسم کے مختلف موضوعات پر سرٹیفیکیشن بھی کروا چکے ہیں۔

اس کورس کو آ ئی ٹی ایکسپرٹ سلمان صداقت نے کروایا جو کہ اپنی فیلڈ میں 10 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔انھوں نے اپنے اس پیشے کی مہارت و تجربہ بنا کسی قیمت کے یہاں موجود اپنے ہم وطن نوجوانوں کو دیا۔سلمان صداقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کورس ہم نے یہاں موجود طالب علموں کو کروایا ہے وہ یہاں اس وقت کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لئے انتہا ئی ضروری ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ اس پروگرام سے مستفید ہونے والے طلباء کا کہنا تھا کہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے ہفتہ کے باقی دنوں میں ہمارے لئے کو ئی بھی اس طرح کا کورس کرنا چاہتے ہوئے بھی ممکن نہ تھا مگر اسٹوڈنٹس سرکل برلن کی مرہون منت ہمیں ویک اینڈ پر یہ کورس کرنے کا موقع ملا اور ساتھ ہی ساتھ کورونا کی وباء کے دنوں میں جہاں لوگ آن لائن ویبیناروں تک ہی مقید ہوکر رہ گئے ہیں یوں اس طرح کے پروگرام منعقد کرانا ایک صحت بخش ایکٹیوٹی ہے۔

اسٹوڈنٹس سرکل برلن کا مقصد نہ صرف پاکستانی طلباء کو ان کی تعلیمی قابلیت بہترین بنانے میں مدد کرنا ہے بلکہ ان کے لئے روزمرہ کی زندگی میں آنے والے مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں ہر دو ہفتہ بعد طلباء کی آپس میں بانفس نفیس ملاقات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ جس میں تمام مسائل پر بات چیت کی جاتی ہے اور ان کا حل تلاش کرنے میں ان کی بھرپور مدد کی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!