تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والے اوورسیز صحافیوں کو پوٹھوار پریس کلب گوجرخان کی رکینت دینے کا فیصلہ

0

اوسلو(عقیل قادر)دیار غیر میں رہتے ہوئے شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو پوٹھوار پریس کلب گوجرخان کی رکینت دینے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک رہ کر اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے پاکستانی کیمونٹی کے مسائل اجاگر اور انہیں حل کرانے والے صحافیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں،پوٹھوار پریس کلب تحصیل گوجرخان ان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں ممبر بنا رہا ہے۔

صدر پوٹھوار پریس کلب گوجرخان احمد نواز کھو کھر اور جنرل سیکرٹری زرین خان نے سابق صدور عامر وزیر ملک اور خان لیاقت سے مشاورت کے بعد گوجرخان کے درج ذیل قابل فخر صحافیوں کو پوٹھوہار پریس کلب کا ممبر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والے بیرون ممالک میں رہائش پذیر ایکٹو صحافی ہمارے علاقے کی پہچان ہیں، انہیں پوٹھوار پریس کلب کی رکینت دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

ان صحافیوں میں عبدالرحمان رضا بول نیوز دوبئی، حسیب ارسلان دنیا نیوز بریڈ فورڈ ،شکیل انجم راجپوت دنیا نیوز یو کے،زاہد مرزا جنگ جیو نیوز ہیلی فیکس یو کے،خالد بشیر اے آر وائی نیوز پیرس فرانس،راجہ اظہر کیانی اپنا دیسی ٹی وی ریڈیو جرمنی ،عقیل قادر دنیا نیوز ناروے،چوہدری زاہد اپنا ٹی وی ریڈیو جرمنی،راجہ واجد بشیر چینل 92 لنڈن یو کے، راجہ محمد تنویر رائل نیوز یو کے، راجہ غفور افضل نیوز ون،ریڈیو آپکی آواز ڈنمارک، ملک خالد وارثی 92 نیوز گلاسکو یو کے اور خورشید سحری السحر نیوز لنڈن یو کے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!