اونچی آواز میں موسیقی سننا نقصان دہ،عالمی ادارہ صحت کا نئے مناسب عالمی معیار کا اعلان

0

نیویارک(شوبز نیوز)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اونچی آواز میں موسیقی سننے کے لیے نئے عالمی معیار کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے نائٹ کلبز اور کنسرٹس وغیرہ میں بہت زیادہ اونچی آواز میں موسیقی سننا نقصان دہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ متوسط اور اچھی آمدن والے ممالک کے 40 فیصد نو عمر، اور 12 سے 35 سال کی عمر کے افراد نائٹ کلبز، ڈسکوز اور بارز جیسے مقامات پر اونچی آواز میں موسیقی سنتے ہیں جس سے ان کی سماعت متاثر ہوسکتی ہے۔

بیان میں موسیقی سننے کے لیے آواز کے نئے مناسب عالمی معیار کا بھی اعلان کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نےموسیقی سننے کے لیے نئے عالمی معیار کی براہ راست نگرانی کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

ادارے کی یہ نئی سفارشات 2019 میں جاری کردہ رہنما اصولوں کے علاوہ ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ موبائل فونز اور آڈیو پلیئرز جیسے آلات پر دیر تک موسیقی سننے کے باوجود بھی افراد اپنی سماعت کو متاثر ہونے سے کس طرح بچا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!