ماؤنٹ منگنوئی(تارکین وطن نیوز)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں اپنی چھ ماہ کی بیٹی کے ہمراہ شریک ہیں اور بیٹی کے ہمراہ ان کی تصاویر کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 107 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ میں بسمہ معروف اپنی ننھی بیٹی کے ہمراہ میدان میں آئیں۔بسمہ معروف کے اس انداز کو نہ صرف کرکٹ کے مداحوں نے پسند کیا بلکہ آئی سی سی نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔
? Cricket kit
— ICC (@ICC) March 6, 2022
? Bags packed
? Baby cradle
Pakistan captain Bismah Maroof ready to face India ?#CWC22 pic.twitter.com/1ntYZfCzPY
صرف یہی نہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑی بھی بسمہ کی بیٹی سے پیار کرتی نظر آئیں۔
آئی سی سی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کرکٹ کٹ، بیگ پیک اور بے بی کی باسکٹ بسمہ کے ساتھ ہے، وہ پھر بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Little Fatima's first lesson in the spirit of cricket from India and Pakistan ?? #CWC22
— ICC (@ICC) March 6, 2022
? @TheRealPCB pic.twitter.com/ut2lCrGL1H
میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے بسمہ اور ان کی بیٹی کے ہمراہ لی گئی تصویر کو بھی آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی بسمہ معروف کی بیٹی کے ہمراہ ویمن ورلڈکپ میں شرکت کی تعریف کی۔مریم نواز نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاورفل تصویر ہے۔
What a powerful image!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 6, 2022
So heartwarming to see Pakistani girls breaking the glass ceiling. More power to you @maroof_bismah
Love to the little one ♥️
You go girl ! pic.twitter.com/AmT7E9KzIR
مریم نواز نے بسمہ معروف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی کے لیے بھی محبت سے بھرپور جذبات کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے بسمہ کی بیٹی کی محبت کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آخر ماں تو ماں ہوتی ہے۔