عدن(شوبز نیوز)عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے یمن کے شہر عدن کا دورہ کیا ہے۔
انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یمن میں موجود بے گھر افراد کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
انجلینا جولی کے دورۂ یمن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔