ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال،علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

0

لندن(تارکین وطن نیوز)پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے خفیہ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے خفیہ ملاقات ہوئی۔

نجی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجےہوئی، نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ علیم خان نے پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بھی ن لیگ کے ٹکٹ دینے کا کہا تھا تاہم نواز شریف سے ملاقات میں جہانگیرترین شریک نہیں تھے۔

ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے،ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔

یاد رہے گذشتہ روز عبدالعلیم خان اورجہانگیر ترین کی لندن میں ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں شخصیات نے نمبرنگ کیساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف لانے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آکر پاور شو کریں گی اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!