یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے رواں سال پاکستان کا جشن آزادی ویمبلے ارینا لندن میں منانے کا اعلان
لندن(نمائندہ خصوصی)یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ایک بڑا قدم ، 2022 میں پاکستان کا جشن آزادی ایک منفرد انداز اور جوش ولولا کے ساتھ لندن کے سب سے بڑے ہال ویمبلے ارینا میں منایا جا ئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان گورنمنٹ نے اس سال پاکستان کی 75th ویں سالگرہ کو پورا سال مختلف تقریبات کے ذریعے منانے کا اعلان کیا ہے ۔
اس سال پاکستان کی پلاٹینیم جوبلی پوری دنیا میں جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی ۔ اوورسیز کمیونٹی نے بھی اس سال پاکستان کا جشن آزادی ایک تاریخی اور منفرد منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یوکے پاکستان بزنس کونسل نے یہ اعلان کیا ہے کہ 75 سال کی تاریخ میں یہ پہلا بڑا پروگرام ہو گا جس میں 10 ہزار کے قریب لوگ شرکت کریں گے اور یہ پروگرام لندن کے سب سے بڑے ہال ویمبلے ارینا لندن میں اتوار 14 اگست 2022 کو ہو گا ۔
یوکے پاکستان بزنس کونسل کے سیکریٹری جنرل اے حق نے باقاعدہ اعلان کرتے ہو ئے بتایا کہ اس پرگرام میں پاکستان بھر سے مختلف معروف شخصیات شرکت کریں گی اور پاکستان کے نامور گلوکار اس پروگرام میں اپنے فن کا جادوجگا ئیں گے ۔ یوکے پاکستان بزنس کونسل کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے اوورسیز میں نہ صرف ایک تاریخ رقم ہو گی بلکہ اوورسیز کمیونٹی کو ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں مل کر پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش اور جذبہ کے ساتھ منانے کا موقع ملے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل نوید احمد نے کہا کہ ایسا پروگرام لندن یا برطانیہ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جو پوری دنیا میں یہ پیغام دے گا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور صدا رہے گا اور پاکستانی قوم چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں ایک عظیم قوم کے طور پر اپنے اپنے شعبہ جات میں سامنے آئی ہے ۔
تقریب سے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ منسٹر پاکستان ہائی کمیشن لندن شفیق شہزاد نے خطاب کرتے ہو ئےکہا کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے ہمشیہ یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان سے محبت اوت عقیدت میں وہ کسی سے کم نہیں اور جب پاکستان کو انکی ضروت پیش آئی پوری دنیا کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ تقریب چیئر مین فرینڈ ز آف کونضرویٹیو آف پاکستان قمر رضا سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکے پاکستان بزنس کونسل کا یہ تاریخی قدم اور تقریب جو کہ 14 اگست کو لندن میں منایا جا رہا ہے اپنی اہمیت آپ ہے ۔ قمر رضا سید کا کہنا تھا کہ ویسے تو ہر سال ہم اپنے اپنے ممالک میں جہاں پر بھی پاکستانی مقیم ہیں پاکستان کا جشن آزادی مناتے ہیں اس سال یہ تقریب جو ایک بہت بڑے ہال میں منعقد کی جاری ہے اور اس میں 10 ہزار کے قریب لوگ شرکت کریں گے، ہمارے لئے کسی فخر سے کم نہیں ۔
تقریب سے سابق چیئر مین یوکے پاکستان بزنس کونسل سلیمان رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یوکے پاکستان بزنس کونسل برطانیہ ا ور پاکستان کے تعلقات کو مظبوط بنانے میں اہم کرادار ادا کر رہی ہے ایک انتہائی مثبت قدم ہے ۔ سلیمان رضا نے کہا نہ صرف ہمیں بلکہ پورے برطانیہ کو اس پروگرام کا انتظار ہے جس میں ہم سب مل کر 75 سال کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کا جشن آزادی منائیں گے ۔ تقریب سے بیرسٹر راشد اسلم ، سابق مئیر کونسلر محمد صادق ، ممبر بورڈ یوکے پی بی سی ناصر یونس ، سینئر نائب صدر ماریا سارویا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اوورسیز کمیونٹی نے شرکت کی ۔