پاکستان کی سیاست میں تبدیلی کے بعد پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھی تبدیلی آگئی

0

لندن(تارکین وطن نیوز)پاکستان کی سیاست میں تبدیلی کے بعد پاکستان کے ہائی کمیشن لندن میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر اتار کر موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، صدر مملکت عارف علوی اور ان کے ساتھ تیسری تصویر میاں محمد شہباز شریف کی آویزاں ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد وہ وزیر اعظم نہیں رہے تھے، پارلیمنٹ میں نئے وزیر اعظم کے لیے انتخاب ہوا تھا، شہباز شریف 174ووٹ کے ساتھ ایوان کے نئے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔شہباز شریف نے رواں ہفتے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!