اوسلو(عقیل قادر)صدیق فیملی اور قریشی فیملی کی جانب سے لورنسکوگ مسلم سینٹر میں افطار کا اہتمام کیا گیا افطار پارٹی میں فیملی ممبران اور دوست احباب سمیت کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
افطار پارٹی میں ڈاکٹر آصف، عامل کاشف،ایم صدیق، مفتی محمد طاہرعزیز، ساجد حسین، عاطف حلیم، احسن عزیز، راشد حسین، علی ضیاء، عمران قریشی، زوہیب صدیق،آصف صدیق، عنید اللہ حسین، تصدق ارشد، کاشف صدیق اور دیگر شریک تھے۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف نے کہاماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا،رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔
حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دعا کی کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے،جس پر حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا آمین! حضرت جبرائیل علیہ السلام کی یہ دعا اوراس پر حضرت محمد ﷺ کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہئے۔