پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کا عید کے بعد بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

0

لندن(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے عید کے بعد برطانیہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں صدر پاکستان تحریک انصاف میاں وحید الرحمان نے نئے منتخب صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ علی بی ملک کے ہمراہ لندن میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے اور جس طرح عمران خان کو رات کی تاریکی میں حکومت سے نکالا گیا یہ کسی جمہوری معاشرے میں نہیں ہوتا ۔

میاں وحید کا مزید کہنا تھا کیا اپوزیشن کی جماعتوں نے مل کر ملک کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے لیکن یہ سازش اور منصوبہ بندی ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ علی ملک نئے منتخب صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ برطانیہ کے کونے کونے اور گلی گلی ہم نے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے ۔ تمام اوورسیز اس وقت سراپا احتجاج ہیں ۔ ہم اوورسیز کا بڑا مطالبہ یہ ہے کہ اس شخص کو اپوزیشن جماعتوں نے سازش کے تحت نکالا جس کی وجہ سے پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہو رہا تھا ۔

پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہا تھا لیکن جو بھی عمران خان کے ساتھ ہوا پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں ہوا علی ملک نے کہا کہ عید کے بعد ہم نے لندن اور دوسرے شہروں میں بڑے بڑے مظاہرے کرنے ہیں ۔ ہم عمران خان کی ایک کال کے منتظر ہیں ۔

وہ لوگ جو پاک آرمی کے خلاف نعرے لگاتے ہمارا ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں اس پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے دیگر قائدین چودھری دلپزیر حسین ، چوہدری سیف ، آفتاب چوہدری ، ماریا ظفر ، شمائلہ خان ، انیلا بٹ ، شبیر برلاس ، اور بلال حسن نے شرکت کی اور کہا عمران خان کے ساتھ ہمارا جینا مرنا ہے ہم نے عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بننے تک اپنی تحریک کو جاری و ساری رکھنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!