تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے بانی رہنما بشیر احمد خان انتقال کر گئے

0

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لالہ بشیر کی ویلفیئر سوسائٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی

اوسلو(عقیل قادر)تحریک منہاج القرآن ناروے کے بانی رہنما اور منہاج ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سرپرست بشیر احمد خان المعروف لالہ بشیرقضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ لالہ بشیر گذشتہ چند ہفتوں سے انتہائی علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

لالہ بشیر کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کیااور کہا کہ لالہ بشیر اول دن سے منہاج القرآن سے وابستہ تھے اور منہاج ویلفیئر سوسائٹی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

لالہ بشیر سماجی کاموں کی وجہ سے ناروے اور یورپ بھر میں معروف تھے اور ان کی خدمات کا اعتراف منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے کئی مرتبہ کیا گیا اور انہیں مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلی شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لالہ بشیر کے انتقال پر ایک خصوصی پیغام میں ان کی ویلفیئر سوسائٹی کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی۔

لالہ بشیر کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اوسلو اور یورپ کے مختلف ممالک سے شرکت کی، لالہ بشیرکی نمازجنازہ علامہ اقبال فانی نے منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر پڑھائی جبکہ مفتی محمد ز بیر تبسم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!