اوسلو(عقیل قادر)آج اوسلو ناروے میں پاک ناروے فورم کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہواجس میں چوہدری قمر عباس ٹوانہ کو متفقہ طور پر فورم کا صدر منتخب کیا گیا اور ان کو تمام ممبران نے اپنے تعاون اور اعتماد کا یقین دلایا۔
ساتھ ہی سابقہ صدر چوہدری وسیم شہزاد کو جنرل سیکٹری منتخب کیا گیا اور ان کے دور میں پاک ناروے فورم کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات بالخصوص کشمیری بھائیوں کی سپورٹ اور آواز بننے کے حوالے سے سراہا گیا ۔
اوسلو کی جانی و پہچانی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری اسماعیل سرور کی جانب سے چوہدری قمر عباس ٹوانہ اور فورم کے تمام ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔
اجلاس میں چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، سنیئر نائب صدر راجا عاشق حسین ،نائب صدر مہر محمد عباس،چیئرمین ویلکم کمیٹی مہر محسن رضا،فنانس سیکٹری چوہدری محمد اقبال بھاگونے شرکت کی۔