عظیم شخص، شہر کو اداس کرگیا

0

دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی رحلت کے بعد اپنا نام چھوڑ جاتے ہیں، جو ہر لحمہ یاد آتے ہیں، انکے یاد آنے کی وجہ معاشرے میں انکی بے لوث خدمات ہوتی ہیں، جدہ میں کرسچین کمیونٹی کے سربراہ پرویز یوسف کی رحلت نہ صرف انکے اہل خانہ بلکہ پاکستان کمیونٹی کو بھی سخت اداس کرگئی۔ جسطرح انکی اہلیہ، صاحبزادیاں رہتی دنیا تک پرویز یوسف کی کمی محسوس کرتی رہینگی اسی طرح سعودی عرب میں موجود کرسچین کمیونٹی خصوصی طور پر کمیونٹی کے دیگر شعبے انکی کمی کو شدت سے محسوس کرتے رہے گے پاسٹر پرویز یوسف نے نہ صرف معاشرتی طور پر بلکہ مذہبی طور پر ایک اعلی مقام پیدا کیاتھا، جسے جدہ میں پاکستان کمیونٹی، سعودی عرب میں کرسچین کمیونٹی، پاکستان قونصلیٹ کی کشمیر کمیٹی بھر پور خراج عقیدت پیش کرتی ہے انہیں انکی کرسچین کمیونٹی کیلئے مذہبی خدمات کے صلے میں IFGF کی جانب سے چرچ کی خدمات پر تعارفی شیلڈ بھی دی گئی، گو کہ پرویز یوسف اپنی بے لوث خدمات کے صلے میں کبھی ذاتی تعریف کے خواہاں نہیں رہے، نہائت ملنسار اور خوش اخلاق، اور مسکراتی طبیعت کے حامل سے کبھی کمیونٹی کے کسی حلقے کو شکائت نہیں رہی،پرویز یوسف کی بے لوث خدمات نے جدہ کی تمام تر کرسچین کمیونٹی کو ایک باعزت نام دلایا جس کی کرسچین کمیونٹی ہمیشہ مستحق تھی۔گزشتہ دنوں انکی تدفین کے بعد ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ کشمیر کمیٹی جس کے وہ اہم رکن تھے یا کمیونٹی کی جانب سے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کسی تقریب کا اہتما م کیاجاتا جسکے و ہ مستحق تھے۔

کرسچین کمیونٹی کی جانب سے ایک تعزیتی تقریب کا اہتمام ہوا جس مین کرسچین کمیونٹی کے علاوہ ، کشمیر کمیٹی اور کمیونٹی و صحافیوں نے شرکت کی اور پرویز یوسف کی خدمات، اور زندگی کے مختلف یاد گار لحمات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر انکی صاحبزادی خوشبو پرویزنے بھی پرسوزخطاب کیا ۔ خطاب کرنے والوں میں پاسٹر پیٹرک فلک، نورین قیصر،، مسعود احمد پوری، سردار نصر اقبال،جمیل راٹھور، محترمہ شاہدہ، طارق مسیح، رافعل کھوکر ، محترمہ نسرین روبرٹ، ریما گلزار، جورج مسیح،سائیمن گل ، جان گلزار،نسرین اقبال،کرسچین کمیونٹی کے معروف سنگر آفتاب خصوصی طور پر دمام سے شرکت کیلئے آئے اور انہوں نے پرویز یوسف مرحوم کا پسندیدہ گیت سنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ تعزیتی تقریب میں طائف، خمیس مشیط اور دیگر شہروں سے بھی کرسیچن کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

مولانہ حبیب الرحمان کیلئے تعزیتی اجلاس

الخدمت فائونڈیشن جدہ کے چیرمین اور جماعت اسلامی جدہ کے سابق ناظم مولانا حبیب الرحمن کا گزشتہ دنوں جدہ میں انتقال ہو گیا تھا ان کے لئے مقامی ہوٹل میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد الخدمت فاوُندیشن جدہ نے کیا۔ تعزیتی اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ میں ایچ او سی سرفراز گوہر اور قونصل ویلفئیر عبدالرزاق میو تھے۔ مولانا حبیب الرحمن گزشتہ کئی دھائیوں سے جدہ میں رہ کر جماعت اسلامی کے تحت اسلام کی خدمت کررہے تھے۔مقررین نے ان کی سماجی خدمات کے حوالے سے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حبیب الرحمن جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جدہ کی کمیونٹی میں اپنے اخلاق اور اپنی دینی، علمی اور سماجی خدمات کے حوالے سے ان کاایک مقام ہے۔ وہ اپنے آپ میں ایک یونیورسٹی تھے دین اسلام کی خدمت کے لئے ان کے ساتھیوں کے بقول وہ چوبیس چوبیس گھنٹے کام کرتے تھے۔ الخدمت فاوُنڈیشن کے چیرمین کی حیثیت میں انہوں نے مستحق لوگوں کی خدمت کو اپنا پیشہ سمجھ رکھا تھا۔

جدہ میں رہ کر پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی مختلف سماجی خدمت کے منصوبو ں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ان میں صاف پانی کے فلٹرپلانٹ، تھر اور چولستان کے علاوہ جہاں بھی پینے کے پانی کی سہولت نہیں وہاں پانی کے لئے کنویں کھدوائے، طبی سہولت فراہم کرنے کے ہسپتال اور ادویات کی فراہمی، مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم، لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اسکول اور مستحق بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات، یتیم بچوں کی پرورش اور انکی رہائش اور تعلیم کے منصوبے خود اپنی نگرانی میں ابتدا سے لیکر انتہا تک مکمل کروائے اور ان کی رپورٹ ان لوگوں کو دی جنہوں نے ان منصوبوں میں مالی مدد فراہم کی۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی تھے۔ مقررین میں محسن الحق غوری، چوہدری ذوالفقار، محمد انور قادری، عاصم فراز، انجینئر الطاف حسین اعوان، انجینئر میان محمد منشا طور، ڈاکٹر امجد عبید، ریاض بخاری، چوہدری تصور، محمد جمیل راٹھورتھے۔ آخر میں ان کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی انکے ان صالح اعمال کو قبول فرمائے اور ان کے درجات کو جنت میں بلندکرے امین یا رب العالمین۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حبیب بنک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ”روشن رہو ”کی تقریب کا انعقاد

حبیب بنک کی جانب سے ہونے والی روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے حوالے سے سعودی عرب میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سلسلہ وار تقاریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید تھے RDA ایونٹس کا بنیادی مقصد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے HBL کی طرف سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو فروغ دینا اور اس بات کو یقینی بناناتھا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ رہیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جاتا رہے۔ شرکاء نے”روشن رہو “ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔صارفین کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور اس سے منسلک پروڈکٹ سویٹس یعنی روشن اپنا گھر اور روشن اپنی گاڑی کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔

حبیب بنک کی منعقد ہونے والی کارپوریٹ تقریب میں بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ آر ڈی اے کے اقدام کی تفصیلات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی۔تقریب میں جدہ کی اہم شخصیات اورقونصلیٹ عملہ شامل تھا..بنکاروں سید محسن علی شاہ (ہیڈ ریٹیل پراڈکٹس، ایچ بی ایل)، شازیہ گل (ہیڈ وومن مارکیٹ پروگرام ڈیجیٹل اکاؤنٹ)، اور جناب محمد کامران صدیقی (ہیڈ کال سینٹر اور آر ڈی اے سروسز) نے اس موقع پر کمیونٹی،کونصلیٹ اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیاتقریب کا اختتام HBL ٹیم اور پریس اٹینڈنٹس کے درمیان سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی مجموعی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں مزید وضاحت کی گئی۔تقریب میں کمیونٹی کے ممبران اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!