مفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے ادارے کے زیراہتمام ہونے والے تعلیمی پروجیکٹ بارے بریفنگ دی
کوبلنز (نمائندہ خصوصی) گزشتہ شام ترکش علمائے کرام کے وفد نے علامہ آدم کی قیادت میںمرکزی جامع مسجد اقصٰی کوبلنز جرمنی میں کا دورہ کیا ،مسجد اقصٰی کمیٹی کے خزانچی فیصل قیوم نے مہمانوں کو ویلکم کیا ،امتیاز اختر صدر مسجد کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز ہوا جس میں نوید اختر ، حاجی عارف، انوار احمد، حافظ عتیق الرحمن قادری، ابو طارق، حافظ شہرور،اعجاز احمد، ارشد منہاس صدر یوتھ لیگ کوبلنز نے شرکت کی۔
تعارفی نشست کے ساتھ مفتی ممتاز حسین پیرزادہ چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی نے مسجد اقصٰی و ادارہ کا تعارف اور ادارے کے زیر اہتمام ہونے والے تعلیمی پروجیکٹ پے بریفنگ دی جس میں بچوں کے قرآن کلاسز اور تفسیر قرآن، تجوید قرآن، محافل یوتھ لیگ کا تفصیلی ذکر کیا جس کو علماء کرام نے وقت کی اہم ضرورت کرار دیا۔
بعد ازاں جرمنی میں نوجوان نسل کے لئے مل کر تعلیمی جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا نئے سال میں درس نظامی کی کلاسز پر بھی پلان تیار کیا جو جلد فائنل کر کے عوام الناس کو متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے بہت سے نوجوان اسلامی تعلیمات سے مستفید ہونگے، اجلاس کے اختتام پر علماء کرام کی مسجد کمیٹی کی جانب سے ضیافت سے تواضع کی گئی۔