کوبلنز(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصیٰ میں خواتین کیلئے درس قرآن کی نشست کا اہتمام کیا گیا مہمان خواتین کے مرکز آمد پر محترمہ صفیہ اور ان کی پوری ٹیم نےبھرپور استقبال کیا ،محترمہ صفیہ کی زیرصدارت، مہمان مقررہ محترمہ عظمیٰ طارق صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی، مہمان خصوصی محترمہ جویریہ سجاد جنرل سیکرٹری ویمن لیگ جرمنی نے شرکت کی ۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول ؐکے بعد باقاعدہ "درس قرآن” بعنوان تفسیر سورہ فاتحہ محترمہ عظمیٰ طارق نے روشنی ڈالی بہت مدلل، علمی، فکری، تربیتی، پرمغز گفتگو سے سامعین خواتین کے دل جیت لیے تمام خواتین پوری توجہ،انہماک کے ساتھ سماعت کرتیں رہیں، تمام خواتین نے اندازے بیان کو باریک بینی سے گفتگو کرنا اور سمجھانے کو پسند کیا ۔
کوبلنز اور گردونواح سے کم وبیش 50 فیملیز نے درس قرآن کی نشست میں شرکت کی، مہمان خواتین کیلئے محترم ارشد منہاس صدر پیس یوتھ لیگ کوبلنز و فیملی نے اہم کردار ادا کیا، ویمن لیگ کوبلنز کی بھرپور کاوش پے انتظامیہ مسجد نے خراج تحسین پیش کیا، انتظامیہ کی طرف سے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
انتظامیہ کو کامیاب درس قرآن کی نشست پر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے جس سے ہماری ماؤں بہنوں کو اسلام کی تعلیمات کی آگاہی اور تربیتی مواقع سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں، بچیوں کی تعلیم و تربیت کے مواقع میسر آئیں گے۔
آنے والے وقت میں ویمن لیگ ایک منظم تحریک بن کر اسلام کی خدمات میں اپنا کردار ادا کرے گی اور ہمارا ادارہ جرمنی کی سطح پر اسلامی تعلیمات کے فروغ میں بہترین کردار ادا کرے گا ،اس کی کامیابی کے لیے ہم اپنی تمام تر خدمات، وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے ۔