نوجوان حضرت محمدؐ کی تعلیمات و عشق کا تعلق استوار کریں:محمد سہیر خان
مسلمان نوجوانوں کو دنیا میں اسلامی اقدار کی احیاء کیلئے ہم زندہ قوم بنا سکتے ہیں:ڈاکٹر رمی قبانی
ہم اپنی نوجوان نسل کیلئے ہر طرح سے وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے:امتیاز اختر،ارشد منہاس
کوبلنز(نمائندہ خصوصی)جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی میں نوجوانوں کیلئے جرمن زبان میں درس قرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔
درس قرآن کی نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد عثمان، محمد شحرور، نعت رسول مقبولؐ محمد طیب طارق،محمدعبدالرحمن پڑھنےکی سعادت حاصل کی،محترم فیصل قیوم نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
بعد ازاں جرمن زبان میں مختصر ٹائم میں محمد سہیر خان نے ایمان پر کلچر، جذبات، کے حملوں کا ذکر کیا، ان کے تدارک کیلئے نوجوانوں کو مسجد، قرآن، علماء و مشائخ، تاجدار کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات و عشق کا تعلق استوار کرنے پے زور دیا۔
ڈاکٹر رمی قبانی نے جرمن زبان میں قرآن تعلیمات عقیدہ توحید و رسالت کی پختگی کیلئے والدین کی خدمت، عبادات کے ذریعہ سے عمل صالح کو حیات دوام بخشنے سے ہی مسلمانوں کے نوجوانوں کو دنیا میں اسلامی اقدار کی احیاء کیلئے ہم زندہ قوم بنا سکتے ہیں موضوع پر تفصیلی گفتگو کی ۔
اختتام پر نماز مغرب کے ساتھ کھانے کا انتظام کیا گیا، صدر مسجد کمیٹی امتیاز اختر اور صدر پیس یوتھ لیگ کوبلنز ارشد منہاس نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام سے نسل نو استفادہ حاصل کرتے رہیں گے، ہم اپنی نوجوان نسل کے لئے ہر طرح سے وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے۔