ہم پر امید ہیں کہ PMLN پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال لےگی،لیگی اراکین

0

مسلم لیگی برطانوی وفد کے اعزاز میں راجہ عابد حسین کا پرتکلف ظہرانہ

ظہرانہ میں PMLN امارات کے عہدیداروں اور کارکنوں کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن برطانیہ سےآ ئے ایک وفد کے اعزاز میں پی ایم ایل این دبئی یونٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا جس میں نائب صدر لندن مرزا وقاص احمد اور احسن علی نے شرکت کی۔

اس موقع پرصدر پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات غلام مصطفی مغل، رانا محمد نعیم، راجہ ظہیر سملالوی ، اویس قریشی، چوہدری عابد دبئی یونٹ ، سہیل معظم، عاطف چوہدری، ریحان قریشی اورسرفراز مغل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لیگی اراکین نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے واحد نجات دہندہ میاں محمد نواز شریف، انکا ویژن اور ان کی ٹیم ہے اور ہم پر امید ہیں کہ PMLN پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال لے گی اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر دے گی۔

لیگی کارکنوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو ورثہ میں بیشمار مسائل ملے ہیں لیکن اعلیٰ حکمت عملی سے تمام بحرانوں پر قابو پا لیا جائے گا۔

برطانوی وفد نے مسلم لیگ ن کی متحدہ عرب امارات میں بہترین کارکردگی کو سراہا، اس تقریب کے موقع پرسب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے دعا کی جبکہ مہمانوں نے میزبان راجہ عابد حسین کا پر تکلف دعوت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!