وگن:پاکستانی نژادکونسلروکیبنٹ ممبرنازیہ رحمان آئندہ جنرل الیکشن میں ممبرپارلیمنٹ کی نشست کیلئے شارٹ لسٹ

0

گریٹر مانچسٹر(وسیم چودھری)برطانیہ کے شہر وگن wigan سے پہلی پاکستانی نژاد کونسلر وکیبنٹ ممبر نازیہ رحمان کو لیبر پارٹی ممبرز نے لی leigh کے علاقے سے آئندہ جنرل الیکشن میں ممبر پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر وگن میں لی کے علاقے میں پاکستانی نژاد کونسلر نازیہ رحمان کو لی میں لیبر پارٹی کی آٹھ برانچز نے ووٹ دیکر آئندہ جنرل الیکشن میں ممبر پارلیمنٹ کی نشست کے لئے شارٹ لسٹ کیا ہے نازیہ رحمان وگن کونسل میں پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون کونسلر و کیبنٹ ممبر بھی ہیں ۔

نازیہ رحمان پاکستان کے شہر گوجر خان میں پیدا ہوئیں اور وہ پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، برطانیہ کے مختلف شہروں میں گوجر خان راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔

برطانیہ کے شہر وگن کونسل میں نازیہ رحمان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے لیبر پارٹی ممبرز نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ،نازیہ رحمان آئندہ جنرل انتخابات میں ممبر پارلیمنٹ بننے کے لیے بڑی پر امید ہیں نازیہ رحمان کا کہنا ہے کہ انہیں لیبر پارٹی ممبرز کی جانب سے ایم پی کے امیدوار کے لئے شارٹ لسٹ کرنا میرے اور پاکستان کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔

نازیہ رحمان کا ایم پی کی شارٹ لسٹ کے بعد حتمی امیدوار کا فیصلہ رواں ماہ ہوگا نازیہ رحمان کے مقابلے میں ایک خاتون اور ایک سفید فام امیدوار بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!