اس فانی دنیا سے ہم سب کو جانا ہے،ہمیں اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے
تعزیتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بھرپور شرکت
دبئی(طاہر منیر طاہر)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی گلف/مڈل ایسٹ کی جانب سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ذوالفقارعلی مغل کو ملی بعد از تلاوت قرآن پاک ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات خاتم النبین حضرت محمد صلی ا للّٰہ علیہ وسلم پیش کی،انہوں نے کہا کہ اس فانی دنیا سے ہم سب کو ایک دن جانا ہے ، جب کوئی اس فانی دنیا سے جائے تو ہمیں اس سے سبق لینا چاہیے، ہمیں بھی اپنی موت کی تیاری کرنی چاہیے۔
صدر پی پی پی گلف / مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کہا ماں باپ کا اس دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں،آصف علی زرداری صاحب کی والدہ مرحومہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو و دیگر پارٹی قائدین و جیالوں اور مسلمانوں کی جو اس فانی سےجا چکے اُن کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
شرکاء جنہوں نے آصف علی زرداری کو تعزیتی پیغام دیا ان میں ذوالفقارعلی مغل انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا، ملک محمد اسلم ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، پی پی پی یو اے ای صدر سردار جاوید یعقوب، شفیق الرحمان صدیقی پی پی پی دبئی سینئر نائب صدر ، سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف سجاد نذیر چوہدری، نائب صدر پی پی پی گلف نثار محمود خٹک ، عرفان قمر گوندل ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ملک خرم شہزاد اعوان۔
ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ،سید طاہر گردیذی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاطف گیلانی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گلف و مڈل ایسٹ،تسلیم عباس نائب صدر بزنس فورم، عمر دراز پی پی پی اُم القوئین ، عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر پی پی پی وومن ونگ گلف، نجمہ جیلانی سیکر ٹری انفارمیشن وومن ونگ ، زاہدہ ملک اعوان سیکرٹری جنرل وومن ونگ یواے ای ، نجمہ احسان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواتین ونگ گلف ، جمیلہ اختر ڈپٹی سیکرٹری پبلک ریلیشن خواتین ونگ گلف ، راہنما پی پی پی حامد زمان کائرہ۔ حکیم ساجد محمود۔قاسم سلیمان۔
پی وائی او یواے ای کے نوجوانوں میں سردار کامران الٰہی سینئر نائب صدر پی والی او گلف ، حافظ ارشدمحمود جنرل سیکرٹری پی وائی او یو اے ای ، شوکت طاہر ، فرخ سیدین سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی عجمان نے بھی شرکت کی اور تعزیتی پیغام دیے۔ تقریب کے آخر میں مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔