پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی خوشیوں میں سویڈش سیاستدان بھی شریک

0

میری پاکستانی عوام سے محبت بھائی چارگی کی بنیاد پر ہے،میکائل یوکسیل

مالمو(انصر اقبال بسرا)سویڈن میں جشنِ آزادی کی خوشیوں میں نا صرف پاکستانی بلکہ سویڈش سیاستدان بھی شامل،پاکستان کے75ویں یوم آزادی پر سویڈش سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

سویڈن میں رواں برس ستمبر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے تمام تر سیاسی جماعتیں کارنڑ میٹنگز کر رہی ہیں۔

پاکستانی نژاد امیدوار زبیر حسین کی جانب سے کمیونٹی کے لئے کی جانے والی کارنر میٹنگ میں پارٹیت نیانس کے سربراہ میکائیل یوکسیل نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔

میکائل یوکسیل کا کہنا کہ میرا تعلق ترکی سے ہے اور میری پاکستانی عوام سے محبت بھائی چارگی کی بنیاد پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!