’’کے پی ایف اے‘‘ کے ارکان کی گورنرآفس الفروانیۃکویت میں جشنِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے شرکت

0

کویت(محمد عرفان شفیق)عزت مآب گورنر شیخ مشعل الجابر العبداللہ الصباح نے جشنِ آزادی پاکستان کے خصوصی موقع پر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو گورنر آفس (الفروانیة) کویت مدعو فرمایا اور پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

وفد کی قیادت’’کے پی ایف اے‘‘ کے صدر رانا اعجاز حسین کر رہے تھے۔ وفد کے شرکاء میں ثاقب آفتاب، خالدامین، محمد شفیع خان، طارق نذیر، محمد شعیب، وجہیہ الحسن اور شہزاد احمد (ووپ) شامل تھے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات، ویزوں کی بحالی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور کرونا کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

گورنر شیخ مشعل الجابر العبد اللہ الصباح نےکہا کہ یہ امر ہمارے لیے خوش آئند ہے کہ پاکستان کمیونٹی اِن کویت، کویتی قوانین کی پاسداری اور دیگر قواعد و ضوابط کی پابندی میں پیش پیش ہیں۔

اس موقع پر گورنر کو کیک پیش کیا گیا اور انہوں نے گورنر آفس کی طرف سے ایک یادگاری ہدیہ پیش فرمایا اور حکومتِ پاکستان، سفارت خانہ پاکستان کویت اور زندہ دلانِ پاکستان کے نام مبارک باد کا پیغام ارسال فرمایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!