تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،سماجی،کاروباری اورسماجی شخصیت نے شرکت کی
آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیے،چوہدری شبیراحمد دھامہ
ایتھنز(انصر اقبال بسرا)پاکستان اوورسیز الانس فورم یونان کےزیراہتمام رانی ریسٹورنٹ پر چودہ اگست کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کی صدارت چوہدری شبیر احمد دھامہ اور چوہدری مہندی خاں نے کی ۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی کاروباری اور سماجی شخصیت نے شرکت کی ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شبیر احمد دھامہ نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ،اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے ہماری بہنوں اور بیٹیوں نے اپنی عزت کی قربانی دی تب جا کر یہ ملک آزاد ہوا ۔ آج ہمارے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا آزادی سے بڑی دنیا میں کوئی نعمت نہیں ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے، اس آزادی کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں ۔
آج خوشی کے موقع پر یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم رکھے۔
تقریب میں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ،تقریب کے آخر میں چوہدری شبیر احمد دھامہ اور چوہدری مہندی خاں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔